
نیب نےرمضان شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ موصول ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں ملزم ہیں، والد نواز شریف کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی گئی ہے اور ان کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرون ملک روانگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیسز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔
مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
مریم نواز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
نیب لاہور کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز نے نواز شریف کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔
اس سے پہلے العزیزیہ اسٹیل ملزاورایون فیلڈ کیسز میں بھی مریم نواز کا نام بطور ملزم نیب کی سفارش پرای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔
نواز شریف کا نام بھی ای سی ایل میں شامل تھا تاہم بیرون ملک علاج کے لیے وفاقی کابینہ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔
مریم نواز نے والد کی تیمارداری کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔
ہائی کورٹ نے درخواست پرحکومت کو سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا تاہم کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News