Advertisement
Advertisement
Advertisement

زراعت اور کسانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

زراعت اور کسانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
زراعت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت اورکسانوں کا تحفظ  حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

اس موقع پر ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان منظورکیا گیا جبکہ ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت کا ٹڈی دل  کے حوالے سے نیشنل ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹڈی دل کے تدارک کے لئے وفاق کی سطحی پر اقدامات کے حوالے سے  اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملک کے مختلف حصوں میں ٹڈی دل کے خطرے اور ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے  ترتیب دیے گئے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ  میں کہا گیا کہ مجوزہ نیشنل ایکشن پلان میں وفاقی  ، صوبائی اور ضلعوں کی سطح پر ذمہ داریوں کا تعین کردیا گیاجبکہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز، وفاقی و صوبائی محکمہ جات کی ذمہ داریاں مقرر کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے 70 لاکھ مستحق خواتین کے لیے احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کردیا

وزیرِ اعظم کو بریفنگ  میں مزید بتایا گیا  کہ کمیٹی کے چئیرمین سیکرٹری فوڈ سیکورٹی ہوں گے اور چئیرمین این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا۔

اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ فصلوں کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لئے اقدامات کیے جائیں، ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کے باعث زراعت کو ہونے والے نقصانات کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات ہنگامی طور پر کیے جائیں جبکہ حکومت مطلوبہ وسائل فراہم کرے گی۔

اجلاس میں  مخدوم خسرو بختیار، عبدالحفیظ  شیخ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل اور وفاقی و صوبائی  حکومتوں کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر