Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان خطے میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان خطے میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، وزیراعظم
جنگ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں، خطے میں تنازع سےپاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے، پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عمانی وزیر مذہبی امور سلطان قابوس بن سید کی ملاقات ہوئی ،جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔

وزیراعظم نے سلطان قبوس بن سید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان اورعمان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

اس موقع پر  وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرمیں بدترین انسانی صورتحال سےعمانی وزیرکوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں5 ماہ سے بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے، عالمی برادری کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ ایران امریکاکشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، ایران اورسعودی عرب تنازعات ختم کرنےکیلئےبھی کوششیں کی، پاکستان ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا اور امن کےفروغ،تنازعات کے خاتمے کیلئےکردار ادا کرے گا۔

Advertisement

ہنرمند پاکستان منصوبے کی منظوری، افتتاح کل ہوگا

وزیراعظم عمران خان نے عمانی وزیر مذہبی امور سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ، پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی  تھی ، جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیراعظم کو سندھ میں وفاقی ترقیاتی کاموں پر پیش رفت  اور صوبے میں امن و امان سے متعلق  آگاہ کیا جبکہ ایم کیو ایم کے تحفظات اور مطالبات پر بھی بات چیت ہوئی تھی ۔

وزیراعظم نے ملاقات میں  گورنر سندھ سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ کے حالات انتہائی خراب ہیں مجھے اس بات کا اندازہ ہے،سندھ کے حوالے سے وفاقی حکومت جلد پیکج دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر