
یوٹیلٹی اسٹورز کے زریعے عوام کو 7 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا آغاز ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ غریب افراد کو سب سڈی کا فائدہ ہر حال میں ملنا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا اور اشیائے خوردو نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کاجائزہ لیا ۔
وزیرا عظم کے جی نائن مرکز کے یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے دوران مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور گورنر سندھ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیاء کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی ،عمران خان صارفین سے اشیاء کے بارے میں استفسار کرتے رہے۔
وزیراعظم نے دوران گفتگو کہا کہ رعایتی نرخوں کا اطلا ق آج سے ہوچکا ہے، یوٹیلٹی اسٹور پر کمپیوٹرائزڈ نظام موجود ہے۔
وزیراعظم نے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے کرنے کی ہدایت کی ،صارفین نے یوٹیلٹی اسٹور پر سبسڈی دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،سبسڈی کا فائدہ غریب شہریوں کو ہونا چاہیے۔
ہنرمند پاکستان منصوبے کی منظوری، افتتاح کل ہوگا
انہوں نے کہاکہ راشن کارڈ کے ذریعے نادار طبقے کو اشیاء ضروریہ مفت فراہم کی جائیں گی ،ضرورت پڑی تو یوٹیلٹی اسٹورز پر مزید سبسڈی دی جائے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ 2019ء کا سال معیشت کے استحکام کا سال تھا،2020 میں روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریبوں کے لیے راشن کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں، راشن کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ 3 ہزارتک رعایت پر چیزیں خرید سکے گا۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان اور منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے وزیراعظم کو سات ارب روپے کے ریلیف پیکج ، اشیائے ضروریہ کی دستیابی کی موجودہ صورتحال اور ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کی شاخوں سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ آٹے، گھی،چینی ، خوردنی تیل ، چاول اور دالوں سمیت کھانے پینے کی تمام اشیاء یوٹیلیٹی سٹورز پربازار کی نسبت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News