
سندھ کے شہر سکھر میں 3منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سکھر میں حسین روڈ پر تین منزل رہائشی عمارت منہدم ہو گئی تھی، جس کے ملبے تلے آ کر چھ افراد جاں بحق ہو گئے ، 2 خواتین اور ایک بچے کی لاشیں کل ہی نکالی گئی تھیں جبکہ آج مزید تین لاشیں نکالی گئیں ہیں۔
سکھر میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، ہلاکتوں کا خدشہ
ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق سکھر کے حسینی روڈ پر 3 منزلہ رہائشی عمارت دھماکے سے گر ی تھی ، جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔
ابتدائی اطلا عات کے مطابق اس تین منزلہ عرہائشی عمارت میں چار بھائیوں کے خاندان آباد تھے جبکہ نیچے دکانیں تھیں۔
اس رہائشی عمارت کے گرتے ہی بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی تھی۔
عمارت کے اچانک منہدم ہو تے ہی پہلے مقامی شہریوں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مدد کی تاہم اطلا ع پہنچنے پر امدادی ٹیمیں بھی وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
، رینجرز اور پاک فوج کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے، سول اسپتال سکھر میں ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی۔
کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسر کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کی بنیادی دو وجوہات ہو سکتی ہیں، پہلی یہ کہ ناقص مٹیریل یا پھر عمارت کو نقشے کے مطابق تعمیر نہیں کیا گیا ہوگا۔
کمشنر سکھر نے مزید کہا کہ اس کی تفتیش کی جائے گی، حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر چار افراد کو زخمی حالت میں نکال کر سول اسپتال سکھر منتقل کیا تھا جب کہ ضلعی انتظامیہ کے پاس بھاری مشینری نہ ہونے کے باعث ریسکیو کے کام میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، جس پر ڈی سی سکھر کو فوج طلب کرنی پڑی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News