
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے ایک خود ساختہ، جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے گہری تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر بھارت نے لائن آف کنٹرول پر عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا تو پاکستان کیلئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔
میں ہندوستان کیساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ دراز کرتا ہے تو پاکستان کیلئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 19, 2020
وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ نہتے شہریوں پر بھارتی افواج کے معمول بنتے حملوں کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل، عسکری مبصر مشن کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News