
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں مجرموں کیخلاف زیرو ٹالرینس کا نیا کلچر سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب میں مجرموں کیخلاف زیرو ٹالرینس کا نیا کلچر سامنے آیا ہے، اس عمل سے پنجاب پولیس کا مثبت تاثر ابھرا ہے، آئی جی پنجاب اس کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
I want to congratulate IG Punjab Shoaib Dastgir and the Punjab police for successfully going after hardened criminals in the province. This has sent a positive message of a new culture of zero tolerance in the Punjab police for criminals.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2020
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیابی سے کام کر رہی ہے اور مجرموں کے خلاف عدم رعایت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
وزیراعظم کا آئی جی پنجاب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کے اس طرزعمل سے مثبت پیغام ابھر کر سامنے آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News