Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں اقلیتی برادری کے تحفظ سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد

Now Reading:

پاکستان میں اقلیتی برادری کے تحفظ سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد
بھارتی پروپیگنڈا

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈا کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں سکھ مذہب سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو مکمل احترام حاصل ہے، ننکانہ صاحب میں حملے سے متعلق بھارتی الزامات اور من گھڑت پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پشاور اور ننکانہ صاحب میں انفرادی واقعات کو اقلیتوں کی صورتحال سے جوڑنے کی کوشش پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ بھارتی پروپیگنڈا  مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے

عائشہ فاروقی  نے یہ بھی کہا کہ گردوارہ ننکانہ صاحب پر کسی بھی حملے یا بے حرمتی کے الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان پر الزامات جھوٹ، آرایس ایس اور بی جے پی کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

ہندو توا: مودی کی پالیسی سے خطے کا امن خطرے میں ہے

Advertisement

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ منظم طریقے سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، ایسی باتیں بی جے پی حکومت کو تحفظ نہیں دی سکتیں۔

عائشہ فاروقی نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں سکھ کمیونٹی پاکستان کی اقلیتوں کے حقوق سے متعلق وژن سے آگاہ ہے، نومبر 2019 میں وزیراعظم کی جانب سےکرتارپورراہداری کا افتتاح اسی وژن کا عکاس ہے ۔

جاری بیان میں مزید عائشہ فاروقی کا کہنا تھا  کہ پاکستانی سکھ نوجوان کی ٹارگٹ کلنگ کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوشش بھونڈی ہے، واقعہ کے فوری بعد مقدمہ درج کر کے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی  کا مزید کہنا تھا کہ کہ بھارت میں منصوبہ بندی کے تحت اقلیتوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جب کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کی تعظیم کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر