Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندو توا: مودی کی پالیسی سے خطے کا امن خطرے میں ہے

Now Reading:

ہندو توا: مودی کی پالیسی سے خطے کا امن خطرے میں ہے
امن

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مودی سرکارکی ہندو توا پالیسی سے خطے  کی امن وسلامتی خطرے میں ہے، عالمی برادری کو صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق دفتر خارجہ کی نئی ترجمان عائشہ فاروقی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ و زیراعظم عمران خان نے دنیا بھرمیں بھارت کی ہندو توا پالیسی کو بے نقاب کیا،عالمی برادری خطے کی  امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے آگاہ  ہو چکی ہے۔

اپنے بیان میں  عائشہ فاروقی نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ 151ویں روز میں داخل ہو چکا ہے  ، پاکستان عالمی فورمز پر کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا جبکہ مقبوضہ کشمیر پر دنیا کی توجہ مبذول کرانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہنا تھا کہ سال 2019 میں پاکستان کومختلف محاذوں پرقابل ذکر کامیابیاں ملیں جبکہ چین، سعودی عرب، امریکہ سمیت دیگر ممالک کیساتھ تعلقات میں بھی بہتری آئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین تجارت کا دوسرا مرحلہ گزشتہ روزفعال کردیا گیا،ادائیگیوں میں توازن کویقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement

بھارتی بیانات جاری فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی  کا یہ بھی کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ دفتر خارجہ اور مختلف متعلقہ وزارتوں کا مشترکہ ہدف ہےجبکہ ایران امریکہ تنازع دو. ممالک کا اندرونی معاملہ ہے تبصرہ نہیں کر سکتے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے پاکستان کی جانب سے افغان مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھنے کا بتاتے ہوئے کہا کہ سارک کانفرنس کا انعقاد بعض رکن ممالک کی جانب سے رکاوٹوں کا شکار ہے ۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس
آرمی چیف سےامریکی کمانڈرکی ملاقات، خطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کی تعریف
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر