پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ کےنام ایک اوربین الاقوامی اعزاز
 
                                                                              پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نےایک اوربین الاقوامی ایوارڈ اپنےنام کرلیاہے۔
پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ یاسمین لاری کوتعمیرات کےشعبے میں خدمت پر جین ڈریوایوارڈ ‘‘اپنے نام کرلیا ہے ۔
پاکستان میں متعدد اہم عمارتوں کے ڈیزائن بنانےوالی79 سالہ یاسمین لاری جاپان کےاعلیٰ ثقافتی ایوارڈبھی اپنےنام کر چکی ہیں۔
یاسمین لاری نے کراچی کے دیگر نمایاں منصوبوں کے علاوہ قائد اعظم میوزیم کی تزئین و آرائش بھی کی۔انہوں نے ملکی آرکیٹیکچر، تہذیب اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں اپنا کردار ادا کیا۔

یاسمین لاری نے ناصرف اہم عمارات ڈیزائن کی ہیں بلکہ 2010 میں آنے والے بدترین زلزلے سے متاثر ہونے والے لوگوں کے لیے خصوصی گھر بھی بنائے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان اور سماجی سائنسداں ڈاکٹر عکسی مفتی بھی ’’فکوکا‘‘ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔
یاسمین لاری کو2006 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پاکساتن کے اعلی اعزاز ستارہ امتیازسے بھی نواز گیا تھا ۔

پہلی باراس ایوارڈ کااجرا 1990 میں جاپان کے شہر فکوکا سےہواتھا۔
ہرسال یہ ایوارڈ ان انفرادی شخصیات اورتنظیموں کو دیاجاتاہےجنہوں نےایشیائی تہذیب، ثقافت اور تمدن کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار کیا ہے، اس ایوارڈ کا مقصد ایشائی تہذیب اور تمدن کو اجاگر کرناہے۔
اس سال یہ ایوارڈ پاکستان کی ممتاز آرکیٹیکٹ یاسمین لاری کےعلاوہ بھارتی موسیقاراےآررحمان کومرکزی ایوارڈ دیاجائےگا،ایوارڈ کی تقریب 16 ستمبر کو منعقد ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 