
سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منظورہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پی آئی اے کو پاکستان ائیر فورس کے حوالے کردیں
ذرائع کے مطابق انہیں 10 10 لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران فواد حسن فواد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو گرفتار کیا گیا لیکن ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔
فواد حسن فواد کو گزشتہ سال 5 جولائی کو نیب لاہور نے حراست میں لیا تھا، ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بے نامی جائیداد ہے، رشتے داروں کے نام پر سب رکھا ہے۔
فواد کی اہلیہ نے تحریری جواب میں لکھا کہ وہ ہاوس وائف ہیں، ایک پلازہ کمپنی کے نام ہے جس کی سی ای او فواد کی اہلیہ ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جن کے نام اثاثے ہیں انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا، کیا کسی رشتے دار نے کہا کہ جائیداد فواد چوہدری نے لی۔
عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد فواد حسن فواد کو 10 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ فخر ہے کہ فواد حسن فواد نے ضمیر پر سودے بازی کے بجائے سختیاں اور مشکلات جھیلنے کو ترجیح دی ۔
شہبا زشریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے پناہ شکر ادا کرتے ہیں کہ ایک اور بے گناہ کو آج انصاف ملا ہے، بہت افسوس ہے کہ ایسے اچھے انسان اور لائق افسر کو ناحق قید کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News