
وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی دوبارہ دائر کردہ عبوری درخواست ضمانت 6 جنوری تک کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔
اس سے قبل انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حسان نیازی کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حسان خان نیازی کے تاخیر سے پیش ہونے پر درخواست ضمانت خارج کی تاہم درخواستگزار نے تاخیر سے پیش ہونے پر عدالت سے معزرت کی اور دوبارہ درخواست دائر کی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔
وزیراعظم کا بھانجاپولیس کے لیے چھلاوا بن گیا
وکیل حسان نیازی کا کہنا تھا عدالت نے موقف سنے بغیر درخواست ضمانت خارج کی اور اب نئی درخواست دائر کرنے کے لیے لیگل ٹیم مشاورت کر رہی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج حسان نیازی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے شادمان پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔
وکیل حسان نیازی کا کہنا تھا کہ حسان نیازی شامل تفتیس ہوچکے ہیں لیکن تفتیشی افسر کی جانب سے اب تک رپورٹ پیش نہیں کی جاسکی۔
وزیراعظم کے بھانجے نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، عدالت ضمانت منظور کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔
واضح رہے کہ پولیس نے حسان نیازی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی) پر حملے کے کیس میں نامزد کیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس وین کا دروازہ توڑنے میں ملوث رہا۔
حسان نیازی نے 20 دسمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوکر ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔
پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا گیا ہے کیوں کہ وہ توڑ پھوڑ اور پولیس کی گاڑی کو نذر آتش کرنے میں پیش پیش تھا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر حسان نیازی کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں موجود تھا مگر وہ احتجاج پرامن تھا، اگر مظاہرین پرامن نہیں تھے تو پھر انہیں پولیس نے کیوں نہیں روکا؟ ، میں نے کوئی گاڑی جلائی تو اس کا ثبوت پیش کریں، مجھے صرف وزیر اعظم کا بھانجا ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News