Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی والے ہو جائیں تیار، مزید ٹھنڈ آنے والی ہے

Now Reading:

کراچی والے ہو جائیں تیار، مزید ٹھنڈ آنے والی ہے
مزید ٹھنڈ

مزید ٹھنڈ آنے والی ہے، کراچی میں مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے باعث 7 سے 10جنوری تک سردی کی شدت میں مزید اضافے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 6اور7جنوری کی درمیانی شپ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ پانچ جنوری سے نیا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، جوسردی میں مزید اضافے کاسبب بنے گا اور ملک بھر میں بارشیں متوقع ہیں۔

پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Advertisement

سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں 6 اور7 جنوری کی درمیانی شپ ہلکی بارش کا امکان ہے اور 7جنوری سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کراچی میں شامل ہوگا جس کے باعث 7 سے 10 جنوری تک سردی کی شدت اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

لاہور میں دھند کا راج برقرارہے اورسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، لیہ ، بھکر، خوشاب ، میانوالی ، منڈی بہاوالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، فیصل آباد میں شدیددھند چھائے رہنے کاامکان ہےجبکہ گوجرانوالہ ،گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین،ناروال ،سیالکوٹ، راولپنڈی اورسرگودھا کےاضلاع میں بارش کاامکان ہے۔

لاہورمیں آج کم سےکم درجہ حرارت 5 اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں بھی تیز ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے ، شہر میں آج سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے متعددعلاقوں میں بو ندا باندی بھی ہوئی جن میں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی،ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، بفر زون، لسبیلہ، گرو مندر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، سائٹ، لیاری، لی مارکیٹ، جونا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، کھارادر، میٹھا در، ٹاور، کیماڑی شامل ہیں۔

ادھر وادی کوئٹہ اور گردونواح میں صبح سویرے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جو رواں سال موسم سرما کی پہلی برف باری ہے۔

برفباری کےبعد متعدد شہری موسم کا مزہ لینے کے لیے گھروں سے نکل آئے ہیں، کچھ شہریوں نے برف باری کے موسم میں گرم گرم ناشتےکا مزہ لینے کے لیے ہوٹلوں اور ریستورانوں کا رخ کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر