Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل واوڈا کی حرکت مہنگی پڑ گئی

Now Reading:

فیصل واوڈا کی حرکت مہنگی پڑ گئی
پیمرانے

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اینکر پرسن کاشف عباسی کے شو “آف دی ریکارڈ” پر 60 دنوں کیلئے پابندی لگاتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیمرانے بدھ کی شپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوٹس جاری کرتےہوئے کہاہے کہ شو میں معتبر ریاستی ادارے کو غیر ضروری طور پر گھسیٹا گیا اور اسے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اس لیے شو پر 60 دنوں کیلئے پابندی لگائی جارہی ہے۔

Advertisement

پیمرانے  شوکاز نوٹس میں کہاکہ اس طرح کے مواد کو نشر کرنا ریگولیٹری اتھارٹی کے متعین کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، شو کے میزبان نےغیرسنجیدگی کامظاہرہ کیا۔

پیمرانے نوٹس میں مزیدلکھاہےکہ شو کے میزبان نے پورے واقعے کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

واضح رہے کہ اینکر پرسن کاشف عباسی کے شو ’آف دی ریکارڈ ‘ میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ن لیگ کوشدید تنقید کا نشانہ بنایااور دوران شو اچانک ایک کالے رنگ کا فوجی بوٹ میز پر رکھتے ہوئے کہا’میں تو اب ہر پروگرام میں یہ رکھا کروں گا، یہ آج کی جمہوری ن لیگ ہے کہ اب لیٹ کے نہیں چوم کے بوٹ کو عزت دو۔‘

منگل کی شب نشرہونے والے شو میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید عباسی موجود تھے۔

پروگرام کا موضوع سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت اور ان کی لندن میں کھینچی گئی ایک تصویر کا وائرل ہونا تھا۔

Advertisement

فیصل واوڈا کی اس حرکت کے بعد پروگرام کے میزبان اور فیصل واوڈا کے درمیان ایک دلچسپ مکالمہ دیکھنے میں آیا۔ کاشف عباسی نے چھوٹتے ہی کہا کہ ’میں تو سمجھا تھا یہ بندوق لے کر آئے ہیں یہ تو بندوق سے بھی زیادہ خطرناک چیز لے آئے ہیں۔‘

ساتھ ہی اینکرپرسن نے سوال کیا کہ یہ بوٹ کس کا ہے تو جواباً فیصل واوڈا نے جاوید عباسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ’ان سے پوچھیں۔‘

جاوید عباسی نے جواب دیا کہ ’ان کو اس سے بہتر اور کس کا پتا ہے۔‘

فیصل واوڈا اس بوٹ کی چمک کے بارے میں بار بار بات کر رہے تھے تو شو کے اینکرنے ان سے پوچھا کہ اسے کس نے چمکایا ہے۔ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ ’یہ چمک انسان کے ہاتھ کی نہیں ہو سکتی، جس حد تک یہ جا چکے ہیں یہ زبان سے چمکا ہوا لگ رہا ہے۔‘

قمر الزمان قائرہ نے فیصل واوڈا کی اس حرکت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’کاشف عباسی صاحب آپ اپنا پروگرام کرلیں، یہ اپنی حکومت کر لیں، ہم تو قوم کے سامنے ایسے گالیاں نہ سننے کو تیار ہیں نہ دینے کو تیار ہیں۔‘

فیصل واوڈا کی اس حرکت کے بعد پروگرام میں سنجیدہ گفتگو شروع ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی قمر الزمان کائرہ اور جاوید عباسی اپنی سیٹوں سے اٹھ گئے اور معذرت کرتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر