بھارتی فوجی پھسل کر پاکستان میں آگرا

جموں وکشمیرمیں سرحد پرتعینات بھارتی فوجی برف میں پھسل کر پاکستان میں آگرا۔
بھارتی خبر رساں ادارےنے دعویٰ کیا ہےکہ جموں وکشمیر میں تعینات بھارتی فوج کا حوالدار راجیندرا سنگھ دورانِ ڈیوٹی برفباری میں پھسل گیا اور پاکستانی حدود میں جا پہنچا۔
بھارتی ادارے کے مطابق فوجی اہلکار کے اہلخانہ کو اس کی گمشدگی کی اطلاع چند روز قبل اس کی یونٹ نے دی۔
تاہم بعد میں بھارتی فوج نے اہلخانہ کو بتایا کہ راجیندرا سنگھ کشمیر میں پاک بھارت سرحد پر حادثاتی طور پر برف میں پھسل پاکستانی سرحد میں جا پہنچاہے ۔
بھارتی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ اہلکارکی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اوراس کی واپسی کے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب اب تک اس حوالےسےپاکستان کی جانب سےاب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔
حوالدارراجیندراسنگھ دہرادون کارہائشی ہے،حوالدارراجیندراسنگھ 2002 میں 11 گڑھوال رائفلزرجمنٹ میں شامل ہوا تھا ۔
راجیندراسنگھ کونومبرمیں گلمرگ کےبرف پوش علاقےمیں تعینات کیا گیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News