Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامیاب جوان پروگرام: نوجوانوں کو قرض ملنے کے امکانات روشن

Now Reading:

کامیاب جوان پروگرام: نوجوانوں کو قرض ملنے کے امکانات روشن
کامیاب جوان پروگرام: نوجوانوں کو قرض ملنے کے امکانات روشن

حکومت کے کامیاب جوان منصوبے کے ایک جزو کے تحت کاروباری نظریات رکھنے والوں کو نرم قرض کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شروع کی جانے والی یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم (یس) کے تحت تقریبا  200،000 سے 300،000 ترقی پانے والے تاجروں کو فائدہ ملنے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی وزیر برائے یوتھ امورعثمان ڈار کے مطابق، “کل درخواست دہندگان میں سے صرف 15 سے 25 فیصد ہی ‘یس’ کے تحت مراعات یافتہ قرض حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تقریبا 50 سے 60 فیصد نے عجلت میں درخواست دی اور باقی کاروباری منصوبے نہ ہونے کی وجہ سے مسترد ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ  یس کو گذشتہ سال اکتوبر میں کامیاب جوان پروگرام کے بینرکے تحت لانچ کیا گیا تھا، جس کا مقصد ہے کہ عملی کاروباری نظریات کے ساتھ آنے والے نوجوانوں میں 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک کے قرض تقسیم کیے جائیں گے۔

معاون خصوصی نے بتایا، “تقریبا 15 لاکھ نوجوانوں نے صرف 15 دن میں قرضہ سکیم کے لئے درخواست دی جس سے پروگرام   بین الاقوامی سطح پر روشنی میں آجاتا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی ایک ٹیم نے نوجوانوں کے اتنے بڑے تناسب کو راغب کرنے کے لئے اس کامیاب جوان پروگرام پر گفتگو کی ہے۔

“انہوں نے یقین دلایا کہ مختص کی گئی رقم نوجوانوں کی ہے اور مستحق افراد پر خرچ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کو مساوی بنیادوں پر تقسیم کیا جائے گا کیونکہ خصوصی طور پر یس کے تحت خواتین کے لئے 25 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

Advertisement

ابتدائی طور پر ، نرم قرضوں کی تقسیم سندھ میں کی جائے گی اور پھر دوسرے صوبوں میں بھی دی جائے گی۔انہوں نے بتایا ، “وزیر اعظم عمران خان 27 جنوری کو سندھ سے یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم (YES) کے کامیاب درخواست دہندگان میں قرض کے چیک تقسیم کریں گے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر