Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابو ظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان

Now Reading:

ابو ظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان
20 کروڑ ڈالر

ابو ظہبی کے ولی عہد و متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان 2 جنوری کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آ رہے ہیں۔

ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان 2020 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی عالمی شخصیت ہوں گے۔

انھوں نے گذشتہ سال 5 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جو کسی بھی عالمی رہنما کی طرف سے سال کا پہلا دورہ پاکستان تھا۔

اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وہ جمعرات 2 جنوری 2020 کو اپنے دوسرے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں تعینات سفیر حمد الذعابی نے اپنے بیان میں کہا کہ ولی عہد ابو ظہبی دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مظبوط کرنے آ رہے ہیں، وہ اپنے دورے میں وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement

وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

انھوں نے کہا کہ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات میں اضافے کے سلسلے میں اقدامات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورہ سعودی عرب سے واپسی پر ستمبر میں اور پھر نومبر 2018 میں ابوظہبی کے دو دورے کیے تھے۔ ان دوروں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئے سرے سے بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ان دوروں کے دوران دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعلقات کو طویل مدت سٹرٹیجک اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنے اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے لیے جامع لائحہ عمل پر بنانے پر اتفاق کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر