
کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید سردی میں بوندا باندی شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے بوندا باندی سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
کراچی میں چلنے والی کڑاکے کی تیز ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے ، شہر میں صبح سویرے بوندا باندی بھی ہوئی ہے جبکہ کل سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں سردیوں کی پہلی برف باری کا آغاز ہوگیا ہے۔
کراچی میں سائبرین ہواوں کاراج، سردی میں اضافہ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں دن بھر مطلع جزوی ابر آلود اور سرد رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، ہوائیں 34 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 41 فی صد ہے، کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں سے سردی بڑھ گئی ہے۔
کراچی کے جن علاقوں میں بو ندا با ندی ہو ئی ان میں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی،ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، بفر زون، لسبیلہ، گرو مندر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، سائٹ، لیاری، لی مارکیٹ، جونا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، کھارادر، میٹھا در، ٹاور، کیماڑی شامل ہیں ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 3 جنوری کو بارش کا امکان ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب وادی کوئٹہ اور گردونواح میں صبح سویرے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جو رواں سال موسم سرما کی پہلی برف باری ہے۔
برفباری کےبعد متعدد شہری موسم کا مزہ لینے کے لیے گھروں سے نکل آئے ہیں، کچھ شہریوں نے برف باری کے موسم میں گرم گرم ناشتےکا مزہ لینے کے لیے ہوٹلوں اور ریستورانوں کا رخ کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی شدید سردی اور دھند کا راج قائم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News