Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گندم بحران کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

Now Reading:

گندم بحران کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل
کمیٹی تشکیل

وزیراعظم عمران خان نے گندم اور آٹے سے متعلق معاملہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے گندم بحران کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی کمیٹی تشکیل دے دی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔

یہ کمیٹی گندم بحران کی وجوہات اور حالات کی نشاندہی کریگی جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس موجود گندم ذخائر اور انتظام کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم گندم اور آٹے کے بحران میں ملوث مافیا اور ذمہ داروں کی نشاندہی کرے گی، بحران میں ملوث سرکاری ملازمین اور حکومتی شخصیات بھی بے نقاب ہوں گی۔

گندم اور آٹے کے بحران کو فوری ختم کرنے کے حوالے سے تجویز کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو دی جائے گی جبکہ گندم کی مجموعی پیدوار کتنی ہوئی، سر پلس کتنی تھی، اوپن مارکیٹ سے گندم کن لوگوں نے خریدی، اس پر بھی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

Advertisement

ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم رپورٹ میں گندم اور آٹے کے بحران پر فوری قابو پانے کے لیے تجاویز بھی دے گی جبکہ آئندہ ماہ کی چھ تاریخ تک وزیراعظم کو اپنی رپورٹ پیش کریگی۔

منگل سے بدھ تک آٹے کےبحران پر قابو پالیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

واضح رہے کہ ملک بھر میں آٹے کا بحران بدستور جاری ہے، چکی پر فی کلو آٹا 70 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 20 کلو کا تھیلا بھی نایاب ہے۔

چند دن قبل وزیراعظم عمران خان نےصوبائی حکام کوہدایات جاری کی تھیں کہ وہ مہنگی اشیائے خوردونوش کا تدارک کرتے ہوئے عوام کوسستی اشیاکی فراہمی یقینی بنائیں اورناجائزمنافع خوروں کےخلاف کارروائی کریں۔

ملک بھر کےچاروں  صوبوں اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹےکاشدید بحران پیدا ہونےکےبعدیہ معاملہ بھی سیاست کی نذرہوگیاہےجہاں تحریک انصاف کی زیرقیادت وفاقی اورپنجاب وخیبرپختونخواکی صوبائی حکومتیں اس بحران کا ذمےدارگندم کی کمی کےسبب سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی کو قراردےرہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
محکمہ موسمیات نے مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی
ایس ای سی پی سے پی آئی اے کی ری اسٹرکچنگ اسکیم منظور
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان رواں ماہ متوقع
‘سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتاہے’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر