شہباز شریف نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ان کے اور اخبار ڈیلی میل کیخلاف لندن ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
دوسری جانب معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بھی چیلنج کیاہے کہ شہباز شریف میرے خلاف مقدمہ کریں ، وہ یہاں تو ٹوپی پہنا سکتے ہیں لیکن برطانوی عدالتوں میں مشکل ہے۔
وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کا آغاز کریں گے
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف نے بڑے دعوے کیے تھے ، جس وجہ سےیہ دباؤمیں تھے، لوگ پوچھ رہےتھے کیس کب کریں گےاس لیے اب کیس کیاگیا، شہباز شریف نےالزام لگایاڈیوڈ روز سے اسٹوری ہم نے کرائی ہیں۔
معاون خصوصی برائے احتساب کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ میں کیس کیاہےتووہاں گواہی بھی دیناہوگی شواہد بھی دیناہوں گے، شہباز شریف دودھ کادودھ جوکررہےہیں چھ ماہ میں دودھ خراب ہو جاتاہے، ڈیوڈروز نے بطورگواہ بلایا تو برطانوی عدالت میں ضرور پیش ہوں گا۔
واضح رہے کہ کوئنز بنچ ڈویژن نے اخبار اور صحافی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
اس مقدمے میں لیگی رہنما شہبا ز شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، من گھڑت سٹوری عمران خان کی ہدایت پر چھاپی گئی۔
شہباز شریف نے اپنے وکلا الاسڈئیر پیپر اور انٹونیا فوسٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مقدمے کے بارے میں میڈیا کو آگاہ بھی کیا۔
اس موقع پر ان کے وکیل الاسڈئیر پیپر کا کہنا تھا کہ رائل کورٹ آف جسٹس میں مقدمہ شروع ہونے میں 9 ماہ سے ایک برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوڈ روز نے اخبار اور سوشل میڈیا پر شہباز شریف کے خلاف خورد بُرد کے بے بنیاد الزامات لگائے، ہمارے موکل پہلے ہی اخبار کے بے بنیاد دعووں کو رد کر چکے ہیں۔
انھوں نے بتا یا کہ اخبار کی طرف سے معقول جواب نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
