
وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات شیڈول ہے۔
بھارت میں یومِ جمہور نہیں یومِ فتور برپا ہے
وزیراعلیٰ سندھ ، گورنرسندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ ائیرپورٹ پروزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم گورنرسندھ اور وزیراعلی سندھ اور آئی جی سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اس مو قع پر وزیر اعظم کو کراچی پیکج سمیت وفاقی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی،وزیراعظم گورنر کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کراچی میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ واپسی سے قبل شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ ریزنگ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News