
میٹرو بس کے کرائے میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کے کرائے میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا، وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے کرنے کی تجویز دی۔
محکمہ خزانہ کی جا نب سے وزیر اعلیٰ پنجا ب کو بریفنگ میں موقف اختیار کیا گیا کہ 30 روپے کرائے سے پنجاب حکومت کو سالانہ 12 ارب 30 کروڑ روپے سبسڈی دینا پڑ رہی ہے۔
اورنج لائن میٹروٹرین 28 اکتوبر سے چلائے جانے کا اعلان
پچاس روپے کرایہ کرنے سے سبسڈی ساڑھے 10 ارب روپے ہوجائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن روٹس پر میٹرو بس چل رہی ہے وہاں دیگر ٹرانسپورٹ میٹرو سے زیادہ کرایہ وصول کر رہی ہیں، چنگ چی رکشہ 40 روپے جبکہ ویگن 50 روپے تک کرایہ وصول کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 50 روپے کرائے کی تجویز مسترد کر دی اور میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے کم کر کے 40 روپے کر دیا، جس کی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News