پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کی مر کزی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کے تھیلے بھجوا دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک نے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر پر آٹے کا ٹرک بھجوا دیا ، اس بارے میں عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے کہنے پر ان کے گھر کے باہریہ تماشا کیا گیا ۔
منگل سے بدھ تک آٹے کےبحران پر قابو پالیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ کے اہلکار آٹے کا ٹرک لے کرعظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر پہنچ گئے اور آٹے سے بھرے درجنوں تھیلے گیٹ پر رکھ دئیے۔
، عظمیٰ بخاری کے مطابق محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے عظمیٰ بخاری کے گھر کی گھنٹی بجا کر کہا کہ میڈم آٹا لے لیں۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے بتایا کہ محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے آٹے کے 30 سے 40تھیلے گھر کے باہر رکھے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے ہی اس نا اہل حکومت کو بتانا ہے کہ پنجاب میں آٹا کہاں کہاں نہیں مل رہا تو یہ استعفے دیں اور گھر چلے جائیں۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کل ایک ٹاک شو میں کہا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں بھی آٹا نہیں مل رہا، اس لیے پنجاب حکومت کے کہنے پر میرے گھر کے باہر یہ تماشا کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
