سکون قبرمیں ملتا ہے تو پوری قوم کوقبرمیں بھیج دیں، رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے وزیر اعظم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سکون قبر میں ملتا ہے تو پوری قوم کو قبر میں بھیج دیں۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ سکون قبر میں ہے تو کیا وہ پوری قوم کوقبرمیں لٹانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوسلوک میرے ساتھ ہوا وہ تحریک انصاف والوں کے ساتھ ہوتاتووہ اب تک سیاست چھوڑچکے ہوتے۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ احتساب شریف فیملی کا ہورہا ہے اور شریف فیملی میں سب سے زیادہ احتساب شہبازفیملی کاہورہا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مریم نوازوالد کی تیمارداری کے لیے جانا چاہتی ہیں،وہ باہر گئیں تو6 ہفتوں میں واپس آجائیں گی۔
موجودہ حکومت کا ایجنڈا سیاسی انتقام ہے، رانا ثناءاللہ
انہوں نے کہا کہ آج ان ہاؤس تبدیلی سب سے زیادہ آسان ہے۔حکومتی اتحادیوں کی عجیب صورتحال ہے،ان لوگوں کو فارغ کیا جائے اور نئے لوگ لائے جائیں۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے نیا وزیراعظم آنا چاہیے ، جس کے بعد الیکٹورل ریفارمزلائے جائیں۔
سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں اپنے کیس کے حقائق کوسامنے رکھا۔ووٹ کوعزت دوسے مراد ہے کہ عوامی رائے کا احترام کیا جائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز رانا ثناء اللہ نے چھ ماہ بعد قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کی تھی اور اس موقع پر انہوں نےکہا تھاکہ جیل میں شدید اذیت میں رکھا گیا، مجھ پر ظلم کا حکم دینے والوں پر اللہ تعالیٰ کا کاعذاب نازل ہوگا ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نےحکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ کے لیےجوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
رانا ثناءاللہ نے اپنی بےگناہی ظاہر کرنے کے لیےقومی اسمبلی میں قرآن اٹھاتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اگر میں جھوٹ بولوں تومجھ پرخدا کا قہر نازل ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News