Advertisement
Advertisement
Advertisement

 نیب کی بیرک میں آتشزدگی، سعد رفیق معمولی زخمی

Now Reading:

 نیب کی بیرک میں آتشزدگی، سعد رفیق معمولی زخمی
Khawaja Saad Rafiq

لاہور کیمپ جیل میں شارٹ سرکٹ کے باعث نیب کی بیرک میں آگ لگ گئی، مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما اور سا بق وفا قی وزیرخواجہ سعد رفیق سر پر چوٹ لگنے سے معمولی زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ سابق سیکرٹری فوادحسن فواد کی بیرک کے باہر لگی اس دوران سعد رفیق کمرے سے باہر نکلے اور زخمی ہو گئے، تاہم انہیں ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔

خواجہ سعد رفیق نے اپنی زبان بندی کا حل ڈھونڈ لیا

جیل حکام کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیم کو نہیں بلایا گیا تاہم جیل کے عملے نے خود نیب کی بیرک میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور میں پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی تو نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پیش کیا۔

Advertisement

سعد رفیق نے فاضل جج سے کہا کہ رات کو میری بیرک میں آگ لگی جس کی وجہ سے زخمی ہوگیا، میرا سر لوہے کے راڈ کے ساتھ لگا جس وجہ سے کچھ دیر تک مجھے کچھ نظر نہیں آیا۔

سعد رفیق نے فاضل جج سے کہا کہ جیل حکام روزانہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مجھے اسلام آباد لیکر جاتے ہیں اور شام کو واپس لے آتے ہیں، میں ہر اجلاس کے موقع پر 8 گھنٹے کا سفر نہیں کرسکتا، اسلام آباد میں سب جیل قرار دیکر مجھے وہیں رکھا جائے۔

عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔

اس موقع پر دلائل دینے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے وکیل کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کی صحت ٹھیک نہیں ہے، جس پر احتساب عدالت نے سعد رفیق کو قومی اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دے دی۔

اپنے ریمارکس میں جج کا کہنا تھا کہ صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کی مرضی ہے جانا چاہیں یا نہ جانا چاہیں۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر