
کراچی کی بندرگاہ پر کرونا وائرس کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لیے سخت اقدامات کرلیےگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کاکہناہےکہ جنوب مشرقی ایشیا اور چینی جہازوں کا عملہ بندرگاہ تک محدود کردیا گیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ جہازوں کی صفائی سمیت دیگرحفاظتی اقدامات پرسختی سے عمل درآمد کررہے ہیں۔
چیئرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل جمیل اختر نے کہا ہے کہ وزارت صحت اور دیگر سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔
خیال رہے کہ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک 180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مہلک وائرس کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثر ہیں جن کا علاج جاری ہے، تاہم اب یہ مہلک وائرس چین کی سرحدوں سے نکل کر دنیا بھر میں پھیلنے لگا ہے۔
جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا سمیت 16ممالک میں اس وائرس کے منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
وائرس سے متاثرممالک کے حکام کا کہنا تھا کہ اس وائرس کی تصدیق ان افراد میں ہوئی ہے جو حال ہی میں چین کا دورہ کرکے واپس اپنے وطن پہنچے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News