
سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کی منظوری دے دی، نئے آئی جی کے لئےغلام قادر تھیبو کے نام پر اتفاق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام کے درمیان اختلافات شدید ہونے کے بعد حکومت نے انہے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سندھ کابینہ نے فیصلے کی منظوری بھی دے دی ساتھ ہی نئے آئی جی کے لئے غلام قادر تھیبو کے نام پر اتفاق ہوگیا۔
اجلاس میں تمام وزرا نے اتفاق کیا کہ جس ایس ایس پی یا پولیس افسر کو سیاست کا شوق ہو وہ صرف سیاست کرے۔
سندھ حکومت کی طرف سے آئی جی کلیم امام کی خدمات واپس کرنے کی سمری میں صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے کئی اہم اجلاسوں میں بھی آئی جی سندھ غیر حاضر رہے، کابینہ اراکین کی جانب سے کئی مرتبہ آئی جی سندھ کی غیرحاضری پرنوٹس لیا گیا ، آئی جی امن وامان پرپبلک سیفٹی کمیشن اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے، ایک دو مرتبہ آئی جی سندھ کی درخواست پر اجلاس کی تاریخ بھی بڑھائی گئی تاہم آئی سندھ وفاق کے اجلاسوں میں بدستورشرکت کرتے رہے، حلیم عادل شیخ کے معاملے پر بھی وفاق جاکر بریفنگ دی ۔
آئی جی سندھ اور حکومت سندھ کے درمیان اختلافات
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ حکومت کی آئی جی سندھ سے ٹھن جانے کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے اپنے صوبے کے آئی جی کے خلاف پریس کانفرنس کر ڈالی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ کس افسر نے صوبے میں آنا ہے اور کس افسر نےجانا ہے یہ فیصلہ آئی جی سندھ نے نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا تھا کہ لگتا ہے آئی جی سندھ کسی اور کے کہنے پر چل رہے ہیں، آئی جی سندھ کے چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط کا بہت چرچا ہے، اس خط میں جن دو افسروں کا ذکر تھا ان میں سے ایک نے وفاق کو سرنڈر کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ موجودہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس کلیم امام کا تقرر 12 ستمبر 2018ء کو کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News