کوئٹہ کی شدید سردی میں فٹ پاتھ پر بوٹ پالش کرنے والے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی کفالت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن سو شل میڈ یا پر کو ئٹہ کے ایک چھ سالہ ننھے بچے کی ویڈیو وائرل ہو ئی جس میں وہ سڑک کنارے بیٹھا جوتے پالش کرنے والا مزدور بچہ دکھائی دے رہا ہے۔
کراچی میں سردی کی شدیدلہرایک ہفتہ جاری رہےگی
ٹھٹھرتے بچے کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بلوچستان کی حکومت حرکت میں آگئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے بوٹ پالش کرنے والے اس بچے کی کفالت کرنے کا اعلان کر دیا ۔
صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا اس با رے میں کہنا ہے کہ ہم اس طرح کام کرنے والے دوسرے بچوں سے بھی ہر ممکن تعاون کریں گے۔
ترجمان بلوچستان نے بتا یا کہ حکومت نے اسٹریٹ چلڈرن کی دیکھ بھال کے لیے سالانہ بجٹ میں 50 کروڑ روپے مختص کیے تھے، حکومت بہت جلد چائلڈ لیبر کے خلاف موثر قانون سازی کرنے جارہی ہے۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ جب انہوں نے سردی میں محنت کرتے اس بچے کی ویڈیو دیکھی تو انہیں افسوس ہوا کیونکہ ایسے مناظر دیکھ کر انسان کا دل پھٹ جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے خود اس جگہ پر جاکر بچے کو دیکھا لیکن وہ ابھی تک نہیں ملا، لیکن حکام کو اس بچے کی تلاش کا حکم دیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت نے اس بچے کی کفالت کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ چھ سالہ یہ بچہ کافی عرصہ سے بلوچستان ہائی کورٹ کے باہر فٹ پاتھ پر بیٹھ کر وہا ں آنے جا نے والے لو گو ں کے بوٹ پالش کرتا ہے جس کی گذشتہ دن برف بھرے فٹ پاتھ پر بیٹھے پالش کرنے اور ٹھٹھرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی اور بے شما ر آنکھیں یہ منظر دیکھ کر اشکبار بھی ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
