Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ گرفتار

Now Reading:

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ گرفتار
محسن داوڑ

پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم )کے رہنما  و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو  کئی ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے رہنماؤں اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے گرفتار  افراد کو تھانا کوہسار منتقل کردیا ہے۔  کوہسار تھانے  کے ترجمان  نے پی ٹی ایم کے رہنماؤں اور ایم این اے کو تحویل میں  لینے کی تصدیق کی ہے تاہم گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

یاد رہے محسن داوڑ  پی ٹی ایم  کے ٹکٹ پر شمالی وزیرستان کے حلقہ این اے 48 سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

Advertisement

گذشتہ روز پی ٹی ایم  رہنما منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ان کی جماعت کی جانب سے ملک  بھر میں اور بیرونِ ملک احتجاج  کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پشاور پولیس نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تہکال کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔

Advertisement

پشاور کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کی عارضی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل منظور پشتین کو پشاور کی عدالت نے 14 دن کے ریمانڈ پر پشاور جیل بھیج دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر