وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل کے معاملے پراہم اور اچھی پیش رفت سامنے آئی ہے، خوشی ہےپاکستان نےجومصالحانہ ذمہ داری اٹھائی تھی اسےبہ خوبی نبھایا، طالبان کی جانب سے پرتشدد رویوں میں کمی کے مطالبے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےویڈیوبیان میں کہا ہے کہ کچھ عرصے سے امریکا اور افغانستان کے مذاکرات جاری تھے، پاکستان خواہشمند تھا مذاکرات پر کوئی پیش رفت ہو۔ خطےمیں امن کافائدہ افغانستان سمیت پاکستانی عوام کوبھی ہوگا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سمجھتے ہیں پاکستان، افغانستان اور خطے کو امن و استحکام کی ضرورت ہے، آج اس سلسلے میں ایک اچھی پیش رفت سامنے آئی ہے، پرتشدد رویوں میں کمی کے مطالبے پر طالبان نے آمادگی ظاہر کردی ہے۔
انہوں نےکہا کہ سمجھتا ہوں کہ اس سے امن معاہدے کی طرف پیشرفت ہوئی۔ خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان نےمصالحانہ ذمہ داری کو عافیت کے ساتھ نبھایا۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے خطے میں امن قائم ہو اور اس امن کا فائدہ افغانستان اور پاکستان کے عوام کو بھی ہو۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس سے ملاقات کی۔
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا، اس سلسلے میں انہیں دورہ ایران اور سعودی عرب سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انتونیو گتریس نے قیام امن کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
