Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثنا اللہ نیب کے سامنے پیش

Now Reading:

رانا ثنا اللہ نیب کے سامنے پیش
مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوئے، نیب نے رانا ثنااللہ سے 14 سوالات کے جوابا ت مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ سے 20سال میں اپنے، اہل خانہ کے نام جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے موصول ترسیلات کے ذرائع بھی پوچھے گئے جبکہ نیب نے رانا ثنااللہ سے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی پوچھیں۔

نیب میں پیشی سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کو بتا یا کہ مجھ پر ایک الزام پہلے بھی لگایا گیا، مگر ثابت نہیں ہوا، اب ایک اور کیس میں طلبی کی گئی، کچھ ثابت نہیں ہوگا۔

مجھے جھوٹے بے بنیاد مقدمے میں جیل رکھا گیا، رانا ثناءاللہ

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو منشیات برآمدگی کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے لیگی رہنما کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا جس کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا تھا۔

منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو کیمپ جیل سے رہا کیا گیا، اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا،جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے شریک ملزمان کی ٹرائل کورٹ سے ضمانت ہوچکی ہے مگر استغاثہ نے شریک ملزموں کی ضمانت منظوری کو ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق رانا ثنا اللہ پر 15 کلو ہیروئن رکھنے کا مقدمہ بنایا گیا لیکن ان کا جسمانی ریمانڈ ہی نہیں لیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ اس مرحلے پر ملزم ضمانت کا حقدار ہے لہٰذا 10، 10 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر