انصاف دینےوالےنےہی زیادتی کاجرم کرڈالا

سیہون میں جوڈیشل مجسٹریٹ نےانصاف مانگنےوالی لڑکی کوہی زیادتی کانشانہ بننےوالی لڑکی نےویڈیو بیان ریکارڈ کروادیاہے۔
سیہون میں جوڈیشل مجسٹریٹ امتیازحسین بھٹوکےہاتھوں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی 18 سالہ سلمیٰ بروہی نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈکرادیا۔
سلمیٰ بروہی نےپولیس کواپناویڈیوبیان ریکارڈ کراتے ہوئےکہاکہ شوہراوروکیل کےساتھ عدالت گئی توجج نے دونوں کو کمرے سے نکال دیا۔
سلمیٰ بروہی نےبتایا کہ جج نےاپنے کمرےمیں پوچھا کہ والدین کےساتھ رہناچاہتی ہویاشوہرکےساتھ؟جج کو بتایا کہ شوہرکےساتھ رہنا چاہتی ہوں،اس پر جج نے مجھےزیادتی کا نشانہ بنایا اورکہاکہ شوہرکےپاس جانے کایہی راستہ ہے۔
واضح رہےکہ شہداد کوٹ میں سلمیٰ بروہی اورنثار بروہی پسند کی شادی کے لیے گھر سے فرار ہو کر سیہون کے ایک گیسٹ ہاؤس میں رہائش پذیرتھےجہاں 13 جنوری کو لڑکی کےاہل خانہ نےسیہون میں انہیں پکڑلیا ۔
پولیس لڑکی کوبیان کےلیےسینئرجوڈیشل مجسٹریٹ امتیازبھٹوکےچیمبرمیں لےگئی جہاں لڑکی کےساتھ زیادتی کاافسوسناک واقعہ پیش آیا۔
متاثرہ لڑکی سلمیٰ بروہی کی شکایت پر سیہون پولیس نے ان کا عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ میں طبی معائنہ کرایا جہاں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔
بعدازاں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمدعلی شیخ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کومعطل کردیااورانہیں سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ کرنےکی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News