Advertisement
Advertisement
Advertisement

نومبر، دسمبر میں زیادہ روٹیاں کھانے پرآٹا مہنگا ہوتا ہے

Now Reading:

نومبر، دسمبر میں زیادہ روٹیاں کھانے پرآٹا مہنگا ہوتا ہے
نو مبر

 شیخ رشید نے کہا ہے کہ نومبر ، دسمبر میں لوگ زیادہ روٹیاں کھاتے ہیں جس کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آٹے بحران کی دلچسپ وجہ ڈھونڈ لائےہیں اور انھوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نومبر ، دسمبر میں لوگ زیادہ روٹیاں کھاتے ہیں جس کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوتا ہے، احتساب کے بجائے سستا آٹا اور سستی بجلی دیتے تو لوگ مطمئن ہوجاتے۔

سال نو کا تحفہ،آٹا بھی مہنگا

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گیس نہیں ہے اور آٹا بھی مہنگا ہے لیکن عمران خان کے علاوہ آپشن نہیں۔

 پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف جس کام کے لیے لندن گئے ہیں انہیں وہ کرنے دیں، مریم نواز اور شہباز شریف کے خلاف سنجیدہ کیسز آنے والے ہیں۔

Advertisement

 شہبازشریف میری پارٹی کے آدمی ہیں جب میں کہوں تب ہی واپس آئیں اور اگر وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو اسلام علیکم۔

یہ سارے لوگ سوچ سمجھ کر ہی باہر گئے ہیں، میں نے کہا تھا کہ تابوت بھی یہیں سے نکلے گا اور ثبوت بھی، سا بق وزیر اعظم نواز شریف نہیں آرہے اور مریم نواز فی الحال اپنے والد کے پاس نہیں جارہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا اتحادی ہوں پی ٹی آئی کا ترجمان نہیں، جب تک عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ ہیں میں بھی ساتھ ہوں، فواد چوہدری بڑے آدمی میں ہیں، ان میں ہمت ہے اسی لیے انہوں نے سب کے سامنے یہ بات کہہ دی۔

آٹے کے بحران اور بڑھتی مہنگائی پرتبصرہ کر تے ہو ئے وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا کہ  آئی ایم ایف ایک مجبوری ہے، گیس نہیں ہے اور آٹا بھی مہنگا ہے لیکن عمران خان کے علاوہ آپشن نہیں، عمران خان کے علاوہ کوئی متبادل نہیں، مہنگائی ختم کرنے کے لیے ہمیں تین سال کا وقت دیں جن میں سے ڈیڑھ برس گزر گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


4 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر