
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
معزز مہمان کا وزیراعظم عمران خان نے نو ر خان ائیر بیس پر استقبال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شیخ محمد بن زید النہیان وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی بات چیت ہوگی۔
ابو ظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شیخ محمد بن زید النہیان ہنگامی دورے پر پاکستان آ رہے ہیں۔
زید النہیان دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے آپس کے دورے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، ولی عہد شیخ محمد کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا کیوں کہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے تناظرمیں یہ دورہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
واضح رہے کہ شیخ محمد بن زید النہیان 2020 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی عالمی شخصیت ہوں گے۔
شیخ محمد بن زید النہیان نے گذشتہ سال 5 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جو کسی بھی عالمی رہنما کی طرف سے سال کا پہلا دورہ پاکستان تھا۔
اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شیخ محمد بن زید النہیان آج 2 جنوری 2020 کو اپنے دوسرے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں تعینات سفیر نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ولی عہد ابو ظہبی شیخ محمد بن زید النہیان دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مظبوط کرنے آ رہے ہیں۔
، وہ اپنے دورے میں وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News