
جہلم اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں ، شہری کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جہلم، دینہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جڑانوالہ، سوہاوہ، دینہ، جڑانوالہ اور ڈجکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم ابھی تک ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت اور گہرائی معلوم نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ 30دسمبر2019 کو پاکستان میں 40 منٹ کے دوران تین مرتبہ زلزلے کے جھٹکے آئےجس میں پہلے زلزلے کی شدت 4.6 دوسرے زلزلے کی 5.6 اور پھر تیسرے زلزلے کی شدت 5.2 رہی، تینوں زلزلوں کے مرکز گلگت بلتستان میں تھے۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق تینوں زلزلوں کا مرکز گلگلت بلتستان تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News