Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فردوس عاشق اعوان کی کینیڈین ہائی کمشنر سےملاقات

Now Reading:

فردوس عاشق اعوان کی کینیڈین ہائی کمشنر سےملاقات
کینیڈین ہائی

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اسلام آباد میں کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور سےملاقات ہوئی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان اورکینیڈا کی  میڈیا،فلم اورکوپروڈکشن میں تعاون ضروری ہے

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کینیڈامیں اردواورپنجابی زبان بولنے والوں کی بڑی تعدادہے اور پاکستان چاہتاہےکہ اس کی فلمیں کینیڈا کی سکرینوں کی زینت بنیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی  کہا کہ فلم کسی بھی معاشرے کی ثقافت کومتعارف کرانے کاذریعہ ہے اور موجودہ حکومت اہم شعبوں میں اصلاحات کیلئے کوشاں ہے۔

 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان غیرملکی سیاحوں کے خیرمقدم کیلئے تیارہےجبکہ کرتارپورراہداری مذہبی سیاحت کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

Advertisement

اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے  نجی پروڈکشن کمپنیوں کےساتھ مل کرکام کرنے کی خواہش کااظہار کیا ۔

کینیڈاکی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات سے ملاقات میں کہا کہ پنجابی  کینیڈامیں بولی جانے والی چوتھی بڑی زبان ہےجبکہ کینیڈامیں متعددپنجابی اخبارات اورریڈیوچینلزموجودہیں۔

صحافیوں کی ٹریننگ کیلئے فرانس سے تعاون کے خواہاں ہیں، فردوس عاشق اعوان

واضح رہے  کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات  نے فرانس کے سفیر مارک بارٹے سے  بھی ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں معاون خصوصی  نے دونوں ملکوں  کی اسٹیٹ نیوز ایجینسیز اور نیشنل براڈکاسٹرز کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور  دیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں صحافیوں کی استعداد کار میں اضا فے اور ٹریننگ  کے لیےفرانس سے تعاون کے خواہاں ہیں ۔

Advertisement

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  یہ بھی کہا  تھا کہ فرانس کی اے ایف پی نیوز ایجنسی کا شمار دنیا کی ٹاپ نیوز ایجینسیز میں ہوتا ہے ۔ چاہتے ہیں کہ اے پی پی ،اے ایف پی کے تجربات سے استفادہ حاصل کرے ۔

وزیر اعظم کی معان خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کامزید کہنا تھا کہ نیوز ایجینسیز کے مابین تعاون دونوں ممالک کے عوام کو اہم خبریں  اور اطلاعات پہنچانے  کے لیےضروری ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی
سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
نیپرا کی جانب سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کا نوٹس
خیبرپختونخوا کو اس کا حق دیا جائے ،علی امین گنڈاپور
پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر