
کراچی میں سی این جی اسٹیشنز آج کھول دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر کےسی این جی اسٹیشنز چار روزہ بندش کے بعد آج صبح 8 بجے سے 12 گھنٹوں کے لیے کھول دیئے گئے۔
ایک ہفتے بعد کل سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی کو مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم ہے جس کے باعث لائن پیک متاثر ہے۔
گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ سی این جی سیکٹر کے لیے آئندہ کا شیڈول گیس کے پریشر کی صورتِ حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News