
حکومت پاکستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جگہ احساس کفالت پروگرام لانے کا فیصلہ کرلیا۔ پروگرام کا باقائدہ اجراء31جنوری کو وزیراعظم عمران خان کنونشن سنٹر اسلام آباد میں کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق احساس کفالت کارڈ پر بینظیر بھٹو کی جگہ قائداعظم کی تصویر رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
حکومت کی جانب سےوظائف کی تقسیم فروری ، مارچ سے جاری کی جائے گی جس میں بلاسودقرضے بھی دئیے جائینگے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشترکے مطابق احساس کفالت پروگرام پر کسی سیاسی شخصیت کے بجائے قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر ہوگی،احساس کفالت پروگرام 70لاکھ مستحق غریب خواتین کیلئے شروع کیاجارہاہے ۔
جس میں بی آئی ایس پی کی 44لاکھ مستحق خواتین بھی شامل ہونگی ، پروگرام کے تحت سہ ماہی وظیفہ بڑھا کر چھ ہزار روپے کر دیا گیا جوماہانہ بنیادوں پر 2ہزار روپے کے حساب سےدیا جائیگا ۔
ہر مستحق خاتون کاایک سیونگ بنک اکائونٹ ہوگا، صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ نئے سروے کے تحت ملک کے 70اضلاع میں 10لاکھ گھرانوں کے اندراج کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News