
وزیرِ اعظم عمران خان کاکہناہےکہ دنیا اب برملا تسلیم کررہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں غیر جمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِاعظم عمران خان نے مزید کہا کہ یہ صورتِ حال خطے کی سلامتی اور امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
دنیا اب برملا تسلیم کررہی ہےکہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں غیرجمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیاجارہا ہے۔ یہ خطے کی سلامتی اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔
pic.twitter.com/9e2rJonZUB— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 25, 2020
وزیراعظم کامزید کہناتھاکہ 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی
مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کو6 ماہ مکمل ہونے والےہیں تاہم بھارت کی جانب سے کیےجانے والےمظالم کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو تاحال نافذ ہے۔
قابض بھارتی افواج اورمودی حکومت پہ چھائی مظلوم کشمیریوں کی ہیبت کا یہ عالم ہے کہ وہ کرفیو میں معمولی سی بھی نرمی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔
مظلوم کشمیری 174 دنوں سے موبائل، انٹرنیٹ اور یہاں تک کہ کھانے پینےتک سے محروم ہیں۔
وادی کشمیرمیں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، کشمیریوں کا کہنا ہے وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر آزادی حاصل کر کے ہی رہیں گے۔
وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہےاور حالات تاحال کشیدہ ہیں۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے اور بھارتی غاصب فورسز کی جانب سے مظالم کی شدت میں مزید اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے نعروں کی گونج ہے، کشمیریوں میں بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹے رہنے کا عزم ہے، دھڑا دھڑگرفتاریوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ کشمیری پاکستانی پرچم تھامے آزادی کے حق میں اور ’’گو انڈیا گو‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں کودواؤں ،کھانےپینےکی اشیا کی شدید قلت کاسامناہے۔مقبوضہ وادی کےمظلوم مکین اپنی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News