
افغان امن عمل کے لئے امریکا کے نما ئندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے عمل میں سہولت کاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی اہم ملاقات کی جس میں افغان امن عمل سے متعلق مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لانے کیلئے مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News