
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع 4 کنال 17 مرلے کا ہجویری ہاؤس نیلام ہوگا۔سابق وزیر خزانہ کے گھر کی نیلامی 28 جنوری کو ہوگی جس کیلئے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نےاشتہار دےدیا۔
بارہ کمروں پر مشتمل 4 کنال 17 مرلے کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر ہے،جس کیلئے 25فیصدرقم فوری جبکہ بقیہ 7روزمیں جمع کرانا ہوگی،اسحاق ڈار کا 4کنال 17مرلے کا بنگلہ ایچ بلاک گلبرگ لاہور میں واقع ہے۔
کامیاب بولی دہندہ کو 25 فیصد رقم فوری جمع کروانا ہوگی جبکہ باقی رقم 7 یوم کے اندر جمع کروانا ہوگی۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے عدالتی احکامات پر اسحاق ڈار کی کوٹھی کی نیلامی کروائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں نیب نے 71 ارب روپے خزانے میں جمع کرائے،اسحاق ڈارکیخلاف تحقیقات میں 50 کروڑ کی رقم بینک اکاؤنٹس سے برآمد کرلی ہے، اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کی رقم پنجاب حکومت کے حوالے کردی، ان کا گلبرگ میں 4 کنال کا گھر حکومت کے سپرد کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیاہو اتھا۔ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جن میں مختصر مدت کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری کے سبب انھیں اشتہاری قراردے چکی ہے، عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیدار قرق کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہوئے ہیں. اسحاْ ڈار علاج کیلئے لندن گئے لیکن تاحال وطن واپس نہیں لوٹے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News