 
                                                                              لاہور کی انسداد ِدہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وزیرِ اعظم کے بھانجے کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے وکلاء کی عبوری ضمانتوں کے کیس پر سماعت کی۔
وزیراعظم کے بھانجے کی عبوری ضمانت میں توسیع
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی سمیت دیگر وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران حسان نیازی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی جبکہ عدالت نے دیگر ملزمان وکلاء کو بھی شاملِ تفتیش ہونے اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل ریکارڈ اور رپورٹ بھی طلب کر لی۔
جج صاحب نے دلائل سننے کے بعد دس ملزم وکلاء کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کر دی ، جس میں حسان نیازی بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 