Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

امریکی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے، شاہ محمود قریشی
پاکستان کا دورہ

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے  وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں جلد پاکستان کا دورہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوس میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی ورلڈ اکنامک فورم کی ذیلی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے  وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں جلد پاکستان کا دورہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس ہی ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم نے ایف اے ٹی ایف  اجلاس کے دوران امریکی تعاون کی درخواست بھی کی ہے۔

ملاقات کے حوالے سے وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران اور بھی اہم امور زیر بحث آئے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات تعمیری رہی ہے۔

ملاقات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تنازعہ کشمیر کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے تنازعہ کشمیر پر تبادلہ خیال کریںگے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان آج جیسے قریبی تعلقات کبھی نہیں رہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ عمران خان ان کے دوست ہیں اور ان سے دوبارہ ملکر انہیں خوشی ہوئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور علاقائی امن واستحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ افغان مسئلہ پر امریکی صدر سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچے۔

اس دورے کے دو بنیادی پہلوؤں میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس سے وزیراعظم کا کلیدی خطاب اور پاکستان تذویراتی مکالمے کے تحت مختلف اداروں کے سربراہوں اورتجارتی شعبے کے رہنماؤں کے ساتھ ان کی ملاقاتیں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر