Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے
سہولت

سندھ میں قرض کی تقسیم کے آغاز اورکامیاب جوان پروگرام کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے پی اے ایف فیصل بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں قرض کی تقسیم کا سندھ میں آغاز ہوگیاہے۔ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئےاور سندھ بھر سے منتخب نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔

نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگی، تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے جب کہ وفاقی وزراء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارکا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا ہے، سندھ کے لاکھوں نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے آ چکے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام سے روزگار میں اضافہ اور غربت میں کمی آئے گی۔

Advertisement

معاون خصوصی نے مزید کہا حکومتی سرپرستی میں نوجوانوں کو بہترین رہنمائی اور تربیت دیں گے، نوجوانوں کو جلد روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نےدورے میں ناراض متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو نظر انداز کردیا۔

وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے شیڈول میں ایم کیو ایم سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے، ایم کیو ایم نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے ملاقات کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی خواہش ہے کے وزیر اعظم بہادر آباد آئیں، ایم کیوایم قیادت نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ترجمان جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے وزیر اعظم آج شام 7 بجے کنگری ہاؤس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم کی آئی جی سندھ کلیم امام اور تاجر برادری سے بھی ملاقات متوقع ہے، وزیر اعظم کو کراچی پیکیج سمیت وفاقی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی آج سائیڈ لائن ملاقاتیں، بل گیٹس سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات طے
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل، 28 نشستوں پر پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری
لاہور، ناخلف بیٹے نے نشے کے لیے رقم نہ دینے پر باپ کو قتل کر دیا
موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریاں؛ ملک میں پہلا ماحول دوست اربن رہزیلنٹ فریم ورک تیار
گندم درآمد پر حکومت اور اتحادی پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر