پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل پر حملے کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے، ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں مگر ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا۔
مقبوضہ کشمیرمیں میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش میں ہیں، جانے مانے لوگ بھی بات کر رہے ہیں، تاہم خطے کی صورت حال میں بہتری کے لیے آرمی چیف کا اہم کردار ہے، ایرانی جنرل کے واقعے کے بعد فارن آفس بھی اپنا بیان جاری کر چکا ہے، عوام اور میڈیا سے درخواست ہے مصدقہ ذرائع کی بات پر توجہ دی جائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ مائیک پومپیو کی آرمی چیف سے بات چیت ہوئی ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی کے لحاظ سے ہمارے خطےکو مسائل کا سامنا رہا ہے، یہ خطہ 4 دہائیوں سے امن کے لیے کوششیں کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک میں دہشت گردی کو شکست دی ہے اور ہر وہ کام کیا ہے جس سے خطے میں امن قائم ہو۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف دھمکیوں کی بجائے کشمیر میں ظلم و ستم بند کر دیں، بھارت جس راستے پر چل رہا ہے وہ اسے خود تباہی کی طرف لے جائے گا، ہم عوام کی تائید اور حکومتی پالیسی کے تحت خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
