
پنجاب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس تین دن میں طلب کر لیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم میا ں محمع نواز شریف کو مراسلہ لکھا ہے، جس میں ان سے تین دن میں تمام میڈیکل رپورٹ طلب کی گئیں ہیں۔
نوازشریف کو جلد اسپتال میں داخل کیا جائے گا
ذرائع کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرلارنس کی رپورٹ میں صرف نوازشریف کے امراض قلب کے معاملات کو اٹھایا گیا ہے ،سابق وزیراعظم کے گردوں اورپلیٹ لیٹس کی موجودہ پوزیشن اورپیٹ سکین کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ سا بق وزیراعظم کی فراہم کر دہ رپورٹس پر ریلیف میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا اور رپورٹ فراہم نہ کرنے کی صورت میں مجودہ حقائق کی روشنی میں حکومت اپنا فیصلہ کر دے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اور عطاتارڑ کو صورتحال سے فوری آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کی 23 دسمبر کی رپورٹس محمود ایاز کی سربراہی میں قائم میڈیکل بورڈ کو بھجوائی گئیں تھیں، جسے پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نےناکافی قرار دیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News