پاک بحریہ کے سربراہ سے امریکی سفیر کی ملاقات

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال ڈبلیو جونز نے ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امریکی سفیر پال ڈبلیو جونز نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل محمد یوسف العاصم نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور پاک بحریہ کے سربراہ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی تھی۔
کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا اور معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا تھا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانےاور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی بعدازاں معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا تھا۔
معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاکستان بحریہ کی کاوشوں کو سراہا جبکہ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کے دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News