
نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کےگرد گھیرا تنگ کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
شبرزیدی کا طویل رخصت پر جانے کا فیصلہ
درخواست میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار نے جعلی مقابلے میں بے قصور نقیب کا قتل کیا، ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے، درخواست بیرسٹر فیصل صدیقی کی جانب سےدائر کی گئی۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ کا دعویٰ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کا مؤقف تھا کہ خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے اس کارروائی میں پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے چار ملزمان کو ہلاک کیا تھا، ہلاک ہونے والوں میں نوجوان نقیب اللہ بھی شامل تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News