Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوادر کا شمار جلد دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں ہو گا، جام کمال

Now Reading:

گوادر کا شمار جلد دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں ہو گا، جام کمال
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلی جام کمال خان نے کہا ہے کہ گوادر اب عملی ترقی کر رہا ہے اور اس کا شمار جلد دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں ہوگا۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے امور کا اعلئ سطحی جائیزے اجلاس ہوا ، جس میں ڈی جی جی ڈی اے گوادر شاہزیب کاکڑ نے  اجلاس کو بریفنگ دی۔

اجلاس کو سیکریٹری مواصلات  وتعمیرات اور سیکریٹری صحت کی گوادر کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ میں کہا گیا کہ گودر میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹراما سینٹر اور 15 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈی ایچ کیو اسپتال کی نئی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ گوادراولڈ ٹاؤن کی ٹاؤن پلاننگ نکاسی آب سڑکو ں کی پختگی پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 3 ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے سوڑ ڈیم سے گوادر تک پانی کی پائپ لائین کی تنصیب کے بعد ڈیم سے گوادر کو پانی کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ، جام کمال

Advertisement

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ گوادر ماسٹر پلان کی منظوری کے تناظر میں جی ڈی اے کے بائ لاز کا جائیزہ لیا گیا جبکہ بائی لاز کی منظوری کے بعد تعمیرات کے لئے این او سی کا اجراء کا آغاز کیا جا ئے گا۔

 وزیراعلی بلوچستان کو اجلاس میں تایا گیا کہ گوادر کی تما م چھوٹی بڑی ہاؤسنگ اسکیموں کو روڈ نیٹ ورک سے منسلک کیا جا رہا ہے، 90 منزل تک ہائ رائیز عمارتیں تعمیر ہو سکیں گی۔

اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے  ہدایت کی کہ جی ڈی اے گوادر میں کاروباری اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات کرے۔

وزیراعلی بلوچستان نےکہا کہ گوادر کی ترقی مربوط حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہے ، واٹر ٹریٹمنٹ کا پانی پارکوں کار واش اور تعمیراتی کاموں کے لئے تجارتی بنیادوں پر استعمال میں لایا جا ئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر