خیبر پختونخواہ میں علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور انہیں ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخواہ میں توانائی، ہائر ایجوکیشن، صحت، ترقیاتی منصوبوں اور انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں عمر ایوب، وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، معاون خصوصی ندیم بابر سمیت سینئر وفاقی و صوبائی افسران شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو یقینی بنانے کے لئے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور وفاقی حکومت انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزکی فوری فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ٹرانسمیشن کے کمزور انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کے حوالے سے وزارتِ توانائی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
خیبرپختونخوامیں پولیو کاایک اورکیس سامنےآگیا
عمران خان نے کہا انضمام شدہ علاقوں کی عوام انتہائی باشعور ہے ،حکومت کو ادراک ہے کہ بعض بیرونی عناصر ان علاقوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام کے ساتھ مل کر ایسے بیرونی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے لیے کوششوں سے انضمام شدہ علاقوں کی عوام کو مکمل طور پر باخبر رکھا جائے اس پورے عمل میں وہاں کے شہریوں کو ہر طرح سے شریک بنایا جائے جبکہ مچھائی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاملے اور پیڈو منصوبوں پرق صوبائی حکومت سے مل کر معاملات کو حل کیا جائے۔
اجلاس میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری نے حکمت عملی کے بارے میں وزیرِ اعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تفصیلی اجلاس آئندہ چند روز میں بلایا جائے گا۔
وزیراعظم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مرتب کی جانے والی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کی ہداہت کرتے ہوئے کہا تعلیم اور خصوصاً ہائر ایجوکیشن میں سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت ہر ممکنہ کوشش کرے گی کہ تعلیمی اداروں کی جائز ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں صحت کے اداروں کے معاملات اور انکی ضروریات پر بھی بریفنگ ہوئی وزیراعظم نے کہا صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں صحت کی معیاری سہولیات کے لئے پانچ ارب روپے کی ضروریات پوری کی جائیں۔
وزیراعظم نے کہا مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے فراہمی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ملک بھر میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے حوالے سے قومی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر قومی سطح پر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پالیسی تشکیل دینے کا عمل شروع کیا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی شہروں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے حوالے سے منظم نظام تشکیل دیا جائے سالڈ ویسٹ کو توانائی کے لئے بروئے کار لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News